منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینچین کا گھریلو خدمات کی کھپت بڑھانے اور بہتربنانے کے اقدامات کا...

چین کا گھریلو خدمات کی کھپت بڑھانے اور بہتربنانے کے اقدامات کا اعلان

چین نے گھریلو خدمات کی کھپت بڑھانے اور بہتربنانے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے مقامی طلب کو فروغ دینے کی وسیع تر کوششوں کے ایک حصے کے طور پر گھریلوخدمات کے شعبے میں کھپت بڑھانے اور بہتر بنانے کے مقصد سے نئے اقدامات کا ایک سلسلہ جاری کیا ہے۔

وزارت تجارت اور 8 دیگر محکموں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ رہنمااصولوں میں گھریلو خدمات کے معیار کو بہتر بنانے، صارفین کے لئے خدمات کو زیادہ قابل رسائی بنانے، پالیسی حمایت بڑھانے اور بہتر کھپت کے ماحول کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

دستاویز گھریلو خدمات کے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ گھر کی تزئین و آرائش اور فرنیچر جیسی صنعتوں کے ساتھ انضمام کو فروغ دیتے ہوئے ابھرتے شعبوں کی تلاش کریں۔

صارفین کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے لئے ان اقدامات میں کمیونٹی سطح کے خدمات کے مراکز سے استفادہ کرنے پر بھی زوردیا گیا ہے تاکہ ذاتی نوعیت کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص خدمات فراہم کی جا سکیں، جن میں مشترکہ طور پر گھریلو کام، کھانا پکانے اور بچوں کو لانے اور لے جانے کی خدمات شامل ہیں۔

رہنما اصول گھریلو خدمات کے کارکنوں کے لئے روزگار کے ماحول کو بہتر بنانے پر  بھی زور دیتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!