چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے شہر ارمچی کے تیان شان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک نئے ٹرمینل پر مسافروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں ارمچی تیان شان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک نئے ٹرمینل نے جمعرات سے آزمائشی آپریشن شروع کردیا ہے۔ یہ علاقائی فضائی گنجائش میں اضافے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔
سنکیانگ ایئرپورٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق نیا ٹرمینل 2019 میں شروع کردہ ہوائی اڈے کے توسیعی منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔ بہتری کے ساتھ ہوائی اڈے پر مسافروں اور مال برداری کے حجم کی گنجائش میں 3 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔ اس ایئرپورٹ کا پرانا نام ارمچی دی ووپو بین الاقوامی ہوائی اڈہ ہے جو چین کے مغرب میں وسعت کا فضائی مرکز ہے۔
توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد ہوائی اڈے پر رن وے کی تعداد ایک سے بڑھ کر 3 ہوگئی ہے۔ یہاں اب مسافروں کی گنجائش سالانہ 4 کروڑ 80 لاکھ اور مال برداری کا حجم 5 لاکھ 50 ہزار ٹن ہوچکا ہے۔ ایئرپورٹ پر اب سالانہ 3 لاکھ 67 ہزار طیاروں کی آمدورفت ہوسکتی ہے۔
چین کی شہری ہوا بازی انتظامیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ نئے ٹرمینل کے ساتھ ارمچی ہوائی اڈہ اعلیٰ معیار اور زیادہ موثر فضائی نقل و حمل کی خدمات فراہم کرے گا اور اعلیٰ سطح کی وسعت میں اضافے کے ساتھ ساتھ علاقائی اقتصادی و سماجی ترقی کے فروغ میں زیادہ کردار ادا کرے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link