اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینغیر ملکی ماہرین نے چینی صوبہ گوئی ژو میں سیاحتی ترقی کو...

غیر ملکی ماہرین نے چینی صوبہ گوئی ژو میں سیاحتی ترقی کو خوش آئند قرار دے دیا

’’ 19 ویں گوئی ژو ٹورازم انڈسٹری ڈویلپمنٹ کانفرنس چین کے جنوب مغربی صوبہ گوانگ ژو کے شہر آنشون میں منعقد ہوئی ہے۔ اس کانفرنس میں شریک مہمانوں نے سیاحت کے شعبے کی ترقی پر اظہار خیال کیا۔ وہ گوانگ ژو کے بھرپور سیاحتی وسائل کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ آئیے ہم مل کر اس کا جواب تلاش کرتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اینا ڈی ماری، جنرل منیجر پلانٹ ٹریول، آسٹریلیا

’’ گوئی ژو کی پیشکشوں سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ گوانگ ژو کے قدرتی منظرنامے میں اس علاقے کی تاریخ اور ثقافت کو سیکھنے کے نہایت مثبت مواقع موجود ہیں۔ مقامی ثقافت کو دیکھ کر اور اس سے ربط قائم کر کے ماضی سے جڑنا کافی دلچسپ ہے۔ میں یقین رکھتی ہوں کہ اگر ہم اس علاقے کو دیکھنے کے لئے یہاں کے تفصیلی دوروں کا سلسلہ تیز کر دیں تو ثقافتی جذبے کے حوالے سے یہ ایک بہت بڑا موقع ثابت ہو گا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): میک فلپ، چیف ایگزیکٹو ٹریول اینڈ کروزز، کینیڈا

’’ میں نے ہوائی اڈے سے باہر آتے ہی سوچا کہ ہوائی اڈہ بہت خوبصورت ہے۔ ہوٹل کی طرف جاتے ہوئے میں نے کئی خوبصورت شاہراہیں، پہاڑوں اور پانی کے مناظر دیکھے۔ یہاں بہت بڑے مواقع موجود ہیں۔‘‘

ان صنعتی ماہرین نے عالمی سیاحوں کے حوالے سے چین کی ویزا فری پالیسی  کے اہم کردار کو بھی سراہا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): اینا ڈی ماری، جنرل منیجر پلانٹ ٹریول، آسٹریلیا

’’ مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت شاندار ہے۔ میرے کلائنٹس کو ویزے کے لئے ہر سال درخواستیں دینا پڑتی تھیں۔ کافی پیچیدہ صورتحال بن گئی تھی۔ آسٹریلیا کے لئے چین نے پہلے 15 دن کے ویزا فری قیام کی اجازت دی تھی جسے اب بڑھا کر 30 دن کر دیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے اب چین کا دورہ کرنے کا عمل بہت آسان ہو گیا ہے۔ سب سے پہلے تو میں نے خود اس کا تجربہ کیا ہے اور اس سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہاں سیاحت بڑھے گی۔ میرے خیال میں مستقبل میں سیاحت کے لئے یہاں بڑے امکانات ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): سائمن بیل، منیجنگ ڈائریکٹر وینڈی وو ٹورز، آسٹریلیا

’’ چین کی حکمت عملی نے وہاں جانے والوں کو درپیش  رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔ سفر میں بہت آسانیاں پیدا کی ہیں۔ مسافر کی ہچکچاہٹ کو ختم کیا ہے۔میں  اس کی بڑھ چڑھ کر حمایت کرتا ہوں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): میک فلپ، چیف ایگزیکٹو ٹریول اینڈ کروزز، کینیڈا

’’ یہ غیر ملکیوں کے لئے اصل معنوں میں چین کی حقیقت سمجھنے کا سب سے بہتر اور براہِ راست طریقہ ہے۔ یہ ایسی اچھی پالیسی ہے جس کے باعث چین نے بہت زیادہ غیر ملکی مہمانوں کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے تاکہ وہ چین کا دورہ کریں اور اسے سمجھنےکی کوشش کریں۔‘‘

آنشون، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!