اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں مشن کی مدت ایک...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں مشن کی مدت ایک سال بڑھادی

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی نمائندہ خصوصی اور افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کی سربراہ روزا اوتن بائیوا (سامنے) نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہی ہیں۔ (شِنہوا)

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم اے) کے مینڈیٹ میں 17 مارچ 2026 تک توسیع کی قرارداد منظور کرلی ہے۔

قرارداد نمبر 2777  کی منظوری دے کر سلامتی کونسل نے افغانستان میں امن و استحکام کے فروغ میں اقوام متحدہ کے اہم کردار پر زور دیا اور ملک کی خودمختاری، آزادی، علاقائی سالمیت اور قومی اتحاد کے لئے اپنا پختہ عزم دہرایا۔

کونسل نے افغانستان میں سنگین معاشی اور انسانی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی اور ملک کی معیشت کو درپیش اہم مسائل سے نمٹنے میں مدد کی ضرورت کو تسلیم کیا،اس میں بینکاری اور مالیاتی نظام کی بحالی اور افغان عوام کے فائدے کے لئے افغانستان کے مرکزی بینک کے اثاثوں کا استعمال قابل عمل بنانا شامل ہے۔

15 رکنی ادارے نے ملک میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر بھی گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی جنگ کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

چین نے سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2777 کی متفقہ منظوری کا خیرمقدم کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے رائے شماری کے بعد کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کونسل افغانستان میں مشن اور عوام کی مضبوط حمایت کرتی ہے۔

مندوب نے کہا کہ گزشتہ ماہ چین نے قرارداد کے مسودے پر مشاورت کا عمل شروع کرنے پر خوشی کا اظہار کیا تھا، چین نے مارچ میں سلامتی کونسل کے صدر ڈنمارک کے ساتھ مل کر مشاورت کو آگے بڑھایا اور بالآخر ایک ایسا متن تیار کیا جو کونسل کے تمام ارکان کے لئے قابل قبول ہو۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!