اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی معیشت کا ترقی کی رفتار میں اضافے کے ساتھ 2025 میں...

چینی معیشت کا ترقی کی رفتار میں اضافے کے ساتھ 2025 میں اچھا آغاز

چین کے قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے ترجمان فو لنگ ہوئی بیجنگ میں چین کے اہم معاشی اشاریوں کے بارے میں پریس کانفرنس کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی معیشت نے ترقی کی اچھی رفتار برقرار رکھتے ہوئے مستحکم صنعتی کارکردگی اور موثر میکرو پالیسیوں کے ساتھ سال کا مستحکم انداز میں آغاز کیا ہے۔

قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے مطابق جنوری اور فروری 2025 کے دوران بہت سے کلیدی اشاریوں میں ٹھوس اضافہ دیکھا گیا ہے، روزگار عمومی طور پر مستحکم رہا اور نئی پیداواری قوتوں نے ترقی جاری رکھی۔

این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلے 2 ماہ میں معیشت کی مستحکم کارکردگی کی بدولت چین کے پاس 2025 کے لئے تقریباً 5 فیصد کی سالانہ ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے زیادہ سازگار حالات ہیں۔

2025 کے پہلے 2 ماہ میں چین کی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 5.9 فیصد کا اضافہ ہوا جو اہم معاشی اشاریہ ہے۔ فروری میں صنعتی پیداوار میں جنوری کے مقابلے میں 0.51 فیصد کا اضافہ ہوا۔

جنوری-فروری کے عرصے میں ملک کی طے شدہ اثاثہ جات کی سرمایہ کاری 52.619 کھرب یوآن (تقریباً 734 ارب امریکی ڈالر) رہی۔ اس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ 2024 کی سالانہ شرح نمو سے 0.9 فیصد پوائنٹ زائد ہے۔

2 ماہ کے دوران بنیادی شہری سہولیات کی تعمیر میں سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا اور پیداواری سرمایہ کاری میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

فو نے اس مثبت رجحان کو موجودہ اضافی پالیسیوں کے ہم آہنگ اثرات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اس سال کے لئے زیادہ فعال مالیاتی پالیسی اور معتدل نرم مالیاتی پالیسی کے نفاذ کو اجاگر کیا۔

فو نے کہا کہ پہلے2 ماہ میں چین کی معیشت کی مستحکم کارکردگی نے اس کے سالانہ ترقی کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے اچھی بنیاد فراہم کی ہے۔ میکرو پالیسیوں کے ہم آہنگ اثرات میں تیزی آئی ہے، اصلاحات اور وسعت کا عمل جامع طور پر گہرا ہوا ہے اور اعتماد مضبوط ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!