اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلواکس ویگن اور ایف اے ڈبلیو 2026 سے چین میں 11 نئے...

واکس ویگن اور ایف اے ڈبلیو 2026 سے چین میں 11 نئے ماڈلز متعارف کرائیں گے

چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے شہر چھانگ چھون میں ایف اے ڈبلیو-واکس ویگن کے پیداواری مرکز سے 2کروڑ80لاکھ ویں گاڑی نکل رہی ہے۔(شِنہوا)

ولفسبرگ، جرمنی (شِنہوا) واکس ویگن گروپ اور چین کے فرسٹ آٹوموبائل ورکس (ایف اے ڈبلیو) نے ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کئے ہیں،اس کے تحت  2026 سے چین میں 11 نئے ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے جس میں 10 نئی توانائی کی گاڑیاں(این ای ویز) بھی شامل ہیں۔

واکس ویگن کی جانب سے جاری کردہ  ایک اعلامیہ  کے مطابق نئے ماڈلز میں 6 بیٹری الیکٹرک گاڑیاں (بی ای ویز)، 2 پلگ- ان ہائبرڈز اور 2 رینج-ایکسٹینڈر الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں۔ یہ اقدام کمپنی کی "چین میں، چین کے لئے” حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ دنیا کی سب سے بڑی گاڑیوں کی منڈی میں اپنی جگہ کو مضبوط کیا جا سکے۔

واکس ویگن نے کہا کہ جیتا برانڈ بھی 2026 تک اپنا پہلا الیکٹرک ماڈل متعارف کرائے گا جو چین میں بڑھتی ہوئی موجودگی میں بی ای وی حصے کو ہدف بنائے گا۔

 کمپنی کا مقصد 2025 سے 2027 کے درمیان چین میں تقریباً 40 نئے ماڈلز متعارف کرانا ہے جن میں سے نصف سے زیادہ الیکٹرک ہوں گے۔

چین کے لئے واکس ویگن کے بورڈ کے رکن رالف برانڈ اسٹائٹر نے اس بات پر زور دیا کہ ایف اے ڈبلیو کے ساتھ شراکت داری اس کی چین کی حکمت عملی کا "مضبوط ستون” ہے اور کمپنی مقامی تحقیق و ترقی کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر اپنی مصنوعات کی  ذہین منسلک گاڑی ٹیکنالوجی کو بہتر بنائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!