چینی صدر شی جن پھنگ روس کے شہر کازان میں 16 ویں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندرامودی سے ملاقات کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کو ایک دوسرے کی کامیابی میں حصہ ڈالنے کےلئے شراکت دار ہونا چاہئے اور یہ دونوں فریقوں کے لئے واحد درست انتخاب ہے۔
ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندرامودی کے چین بھارت تعلقات کے حوالے سے حالیہ مثبت بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان کازان میں ہونے والی کامیاب ملاقات نے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور فروغ دینے کے لئے تزویراتی رہنمائی فراہم کی۔ فریقین نے دونوں رہنماؤں کی اہم مشترکہ تفہیم پر سنجیدگی سے عمل کیا ہے، تبادلوں اور ہر سطح پر عملی تعاون کو مضبوط کیا ہے اور متعدد مثبت نتائج حاصل کئے ہیں۔
ماؤ نے کہا کہ سب سے بڑے دو ترقی پذیر ممالک کی حیثیت سے چین اور بھارت اپنی اپنی ترقی اور احیا کے حصول کی مشترکہ ذمہ داری رکھتے ہیں اور انہیں ایک دوسرے کو سمجھنے اور حمایت کرنے کے ساتھ ایک دوسرے کی کامیابی میں مدد فراہم کرنی چاہئے۔
ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ چین دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم مشترکہ مفاہمت کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے اور چین بھارت سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کو مختلف شعبوں اور تمام سطح پر تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے کے موقع کے طور پر لینے کے لئے تیار ہے۔
