اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا دوبارہ مکمل اتحاد ناگزیر ہے،چینی وزارت خارجہ

چین کا دوبارہ مکمل اتحاد ناگزیر ہے،چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین کا دوبارہ مکمل اتحاد ناگزیر ہے اور غیر ملکی شہ پر ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کا حصول ناکامی سے دوچار ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین کا دوبارہ مکمل اتحاد ناگزیر ہے اور غیر ملکی شہ پر ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کا حصول ناکامی سے دوچار ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں تائیوان کی ڈیموکریٹک پراگریسو پارٹی(ڈی پی پی) کے حکام کی جانب سے بعض ممالک میں نئے اداروں کے قیام کے منصوبوں سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات منظم کرنے اور عالمی برادری میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے عالمی طور پر تسلیم شدہ اصول ہے۔ یہ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے قیام اور ترقی کے لئے چین کی سیاسی بنیاد کا کردار ادا کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے۔ تائیوان کبھی ملک تھا اور نہ رہےگا۔

ماؤ نے کہا کہ کچھ عرصے سے معیشت، تجارت، سائنس، ٹیکنالوجی، ثقافت اور تعلیم کے نام پر ڈی پی پی حکام عالمی برادری کی ایک چین کے اصول کی پاسداری توڑنا چاہتے ہیں۔ وہ بعض ممالک میں نئے اداروں کے قیام یا موجودہ اداروں کا نام تبدیل کرنے کے ذریعے نام نہاد بین الاقوامی خلا کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔

ماؤ نے کہا کہ چین ہمیشہ تائیوان کے حکام اور چین کے ساتھ تعلقات رکھنے والے کسی بھی ملک کے درمیان کسی قسم کے سرکاری رابطے کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!