چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو میں چائنہ موبائل کے ڈیٹا سینٹر میں عملہ کا رکن آلات کی جانچ پڑتال کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 کے دوران ڈیجیٹل صنعت کی آمدنی اور منافع دونوں میں پائیدار اضافہ ہوا۔
وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ صنعت کی کاروباری آمدنی 350 کھرب یوآن (تقریباً 49 کھرب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جوکہ گزشتہ برس کی نسبت 5.5 فیصد زائد ہے جبکہ مجموعی منافع گزشتہ برس کی نسبت 3.5 فیصد اضافے سے 27 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔
خاص بات یہ ہے کہ کمپیوٹرز، مواصلاتی آلات اور دیگر الیکٹرانک سازوسامان کے بڑے پیداواری اداروں کی ایڈڈ ویلیو میں 11.8 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.4 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔
مصنوعی ذہانت (اے آئی)، کلاؤڈ پلیٹ فارمز اور دیگر ابھرتی ہوئی کاروباری سرگرمیوں کی بدولت ملک کے سافٹ ویئر شعبے کی کاروباری آمدنی میں 10 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 13.7 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔
چین اپنی روایتی صنعتوں کی تبدیلی اورانہیں اپ گریڈ کرنے کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں پیشرفت کے لئے پرعزم ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link