بدھ, فروری 18, 2026
تازہ ترینآبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے تعلقات بہار تہوار کی آتش بازی...

آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے تعلقات بہار تہوار کی آتش بازی میں نمایاں

شیامن/تائی پے (شِنہوا) آتش بازی کے 40 ہزار سے زائد گولوں نے منگل کی رات آسمان کو اس وقت روشن کر دیا جب صوبہ فوجیان کے ساحلی شہر شیامن اور قریبی جزیرے کن من نے بہار تہوار کی مناسبت سے مشترکہ آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔

گھوڑے کے سال  کے پہلے دن رات 8 بجے شروع ہونے والا یہ 30 منٹ کا شو شیامن اور کن من دونوں مقامات سے بیک وقت شروع ہوا جو اپنے قریب ترین مقام پر ایک دوسرے سے دو کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع ہیں۔

1987 میں شروع ہونے والی یہ سالانہ تقریب اب ایک دیرینہ روایت بن چکی ہے جو شیامن اور کن من کے درمیان قریبی تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔

دونوں اطراف کے ساحلوں پر لوگ اس شو کو دیکھنے کے لئے جمع ہوئے جس کے ساتھ تہوار کی موسیقی بھی چل رہی تھی۔ کن من کے رہائشیوں نے نئے چینی سال کے لئے خوش قسمتی کے شگون کے طور پر روایتی شیر رقص بھی پیش کیا۔

نئے سال کی تقریبات صوبہ فوجیان کے دارالحکومت فوژو اور پڑوسی جزیرے ماتسو کے درمیان بھی منعقد کی جاتی ہیں جہاں رہائشی مشترکہ لوک روایات کو اجاگر کرنے کے لئے لالٹینوں کی نمائش کرتے ہیں۔ اس سال ایسی تقریبات کا یہ 24 واں سلسلہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!