بدھ, فروری 18, 2026
پاکستانسندھ میں پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر کی فیس 20 لاکھ تک مقرر

سندھ میں پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر کی فیس 20 لاکھ تک مقرر

سندھ حکومت نے پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر کی فیس 20 لاکھ روپے تک مقرر کردی ہے۔

صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ وہ گاڑی مالکان جو اسوقت اپنے پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ منظور شدہ رقم دیکر حاصل کر سکتے ہیں جس کی حد 20لاکھ روپے تک ہے، جو رقم وصول کرنا طے پایا ہے اسکے مطابق 786 اور 110 رجسٹریشن نمبر حاصل کرنیوالے کو 20لاکھ ادا کرنا ہونگے۔

تین ہندسوں والے 111 سے 999 تک رجسٹریشن نمبروں کی پلیٹس فیس 10 لاکھ روپے فی نمبر مقرر کی گئی ہے، اسی طرح تین عدسوں والے 100 سے 900 کی نو نمبر پلیٹس حاصل کرنیوالوں سے پانچ لاکھ روپے فیس وصول کی جائیگی۔ 001 سے 009 کے نو نمبر پلیٹس حاصل کرنیوالوں کو بھی پانچ لاکھ روپے ادا کرنا ہونگے، انکے علاوہ باقی چوائس کے نمبروں کو حاصل کرنے کیلئے تین لاکھ روپے ادا کرنا ہونگے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!