بدھ, فروری 18, 2026
پاکستانسپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری...

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت کمرہ عدالت میں اسوقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ذہن میں رکھیں کل پہلا روزہ ہے اور بنچ میں 2 پٹھان جج موجود ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی 3سال سزا معطل ہوئی لیکن فیصلہ معطل نہیں ہوا ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ یہ بات سمجھ نہیں آ رہی، سزا معطل ہونے کے بعد تو فیصلہ بھی معطل ہوتا ہے، آپ ذرا ہائیکورٹ کا متعلقہ حکمنامہ تو پڑھیں۔

لطیف کھوسہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکمنامے کا متعلقہ پیراگراف پڑھا، جسٹس ہاشم کاکڑ نے مسکراتے ہوئے استفسار کیا کھوسہ صاحب آپ نے تو ہائیکورٹ سے صرف سزا معطلی کی استدعا کی تھی، آپ نے جو ریلیف مانگا عدالت نے دیدیا۔

لطیف کھوسہ نے کہا میں سپریم کورٹ کے 2019 کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا جس فیصلے کا حوالہ دے رہے ہیں اسکا پیرا گراف نمبر 13 پڑھیں، اس میں تو سزا اور فیصلہ دونوں معطل ہوئے تھے، کھوسہ صاحب آپ اپنے ہی خلاف عدالتی فیصلہ لیکر آ گئے ہیں، لگتا ہے آپکی عینک کمزور ہو چکی ہے، آپکو راستہ دے رہے تھے کہ الیکشن کمیشن کو سن لیتے ہیں، آپ نے اپنے خلاف جو عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا ہے اسے ہم پی جاتے ہیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ تو ہے جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا ہمارے سامنے ایک جیتا جاگتا بڑا سا چیئرمین پی ٹی آئی بیٹھا ہوا ہے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!