گھوڑے کے سال سے قبل غیر ملکی طلبہ لیسلی اور جووانکا نے چین کے مشرقی صوبے جیانگشی کی شین گان کاؤنٹی میں روایتی ’’بمبو گھوڑا رقص‘‘ کا تجربہ کیا۔
یہ رقص چِنگ عہد سے چلا آ رہا ہے۔ اب اسے صوبائی سطح کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے طور پر تسلیم کر لیا گیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لیسلی، بین الاقوامی طالبعلم، بوٹسوانا
“گھوڑے کے اس سال میں ہم گھوڑے سے جڑی دلچسپ سرگرمیوں کی تلاش میں نکلے اور غیر مادی ثقافتی ورثے کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے لی جیانگ گاؤں پہنچ گئے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جووانکا، بین الاقوامی طالبہ، انڈونیشیا
“آج آئیے چین کے اس شاندار غیر مادی ثقافتی ورثے ’بمبو گھوڑا رقص‘ کو دریافت کرتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ہونگ سان ہوا، بانس گھوڑا رقص کے وارث
“بمبو گھوڑا رقص کی تاریخ سو سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ اس میں آٹھ بنیادی حرکات شامل ہیں جن میں سے ہر ایک خوش قسمتی اور خوشی کی علامت ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): لیسلی، بین الاقوامی طالبعلم، بوٹسوانا
“نئے چینی سال کےموقع پر آپ کو ضرور شین گان آنا چاہئے تاکہ بمبو گھوڑا رقص سے لطف اندوز ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): جووانکا، بین الاقوامی طالبہ، انڈونیشیا
“اور تہوار کے خوشگوار ماحول میں خود کو پوری طرح شامل کریں۔”
نان چانگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین بھر میں گھوڑے کے سال کی رنگارنگ تقریبات بھرپور انداز میں جاری
نان چانگ میں غیر ملکی طلبہ نے روایتی بمبو گھوڑا رقص آزمایا
مشرقی صوبہ جیانگشی میں تہوار سے قبل رنگا رنگ مناظر دیکھنے کو ملے
شین گان کاؤنٹی میں طلبہ نے غیر مادی ثقافتی ورثہ قریب سے دیکھا
بمبو گھوڑا رقص کی سو سالہ روایت آج بھی نوجوانوں کے لئے پُرکشش ہے
مقامی فنکاروں نے آٹھ بنیادی حرکات کے ذریعے خوشی کا پیغام دیا
غیر ملکی طلبہ رقص کرتے ہوئے تہوار کے ماحول سے لطف اندوز ہوئے
گھوڑے کے سال نے ثقافت اور دوستی کو فروغ دینے میں مدد دی
طلبہ نے نئے چینی سال کے ماحول کو ناقابلِ فراموش قرار دیا
ثقافتی تبادلوں نے دنیا بھر کے نوجوانوں کو چین کے قریب کر دیا




