وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ پر مشتمل اپنے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ دورہ آسٹریا کے دوران مصروف ترین دن گزارا۔
وزیراعظم نے آسٹرین چانسلر کارل نیہامر سے خصوصی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون سے متعلق متعدد یادداشتوں پر دستخط کئے گئے، بعد ازاں انہوں نے پاکستانی و آسٹرین بزنس کمیونٹی سے خطاب کیا۔
دوپہر کو وفد نے ویانا سینٹر اقوامِ متحدہ میں کانفرنس میں شرکت کی جہاں پہنچنے پر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
کانفرنس سے وزیراعظم، ڈپٹی وزیراعظم اور دیگر حکام نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے موقف کو اجاگر کیا۔
کانفرنس کے اختتام پر سفیر کامران اختر ملک نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا، بعد ازاں آئی اے ای اے اور یونیڈو کے سربراہان کیساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم بھی موجود تھے۔




