بدھ, فروری 18, 2026
انٹرٹینمنٹسوشل میڈیا نے جنریشن زی کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا...

سوشل میڈیا نے جنریشن زی کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے، انفلوئنسر کشف علی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی انفلوئنسر کشف علی نے موبائل فونز کو فتنہ قرار دیدیا ہے۔

کشف علی نے ایک پوڈ کاسٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا نے جنریشن زی کو شدید دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے، نوجوانوں کی زندگی کے معیار کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ انکی پوسٹس پر کتنے لائک اور ڈس لائک آ رہے ہیں، یہ لت اب تقریبا ًہر شخص کو پڑ ہو چکی ہے۔

موبائل فونز کو جدید دور کا فتنہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر شخص سکرین سے چپکا ہوا ہے اور تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ بڑی عمر کے افراد حتیٰ کہ میرے اپنے والدین بھی مسلسل سکرولنگ میں مصروف رہتے ہیں۔

کشف علی نے کہا کہ اگرچہ میں خود ایک انفلوئنسر ہوں مگر میرے خیال میں موبائل فونز انسان کیلئے فائدہ مند نہیں رہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!