بدھ, فروری 18, 2026
انٹرٹینمنٹفلم ریڈی میں سلمان خان کی ساتھی اداکارہ پروینا دیشپانڈے انتقال کر...

فلم ریڈی میں سلمان خان کی ساتھی اداکارہ پروینا دیشپانڈے انتقال کر گئیں

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ریڈی کی ساتھی اداکارہ پروینا دیشپانڈے کینسر سے طویل جنگ لڑنے بعد 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلخانہ نے انکے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر جاری بیان میں انکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا انتہائی افسوس کیساتھ اطلاع دیتے ہیں کہ پروینا دیشپانڈے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

پروینا دیشپانڈے کا کیریئر کئی دہائیوں پر محیط رہا، انہوں نے ہندی اور مراٹھی فلموں، ٹی وی ڈراموں، تھیٹر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں نمایاں خدمات انجام دیں جبکہ سلمان خان کیساتھ فلم ریڈی میں انکی اداکاری کو خاص طور پر سراہا گیا۔

پروینا دیشپانڈے 2019 سے ملٹی پل مائیلوما (بلڈ کینسر) میں مبتلا تھیں اور طویل عرصے تک اس مرض سے لڑتی رہیں۔

انکی آخری رسومات ممبئی میں ادا کی گئیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!