بدھ, فروری 18, 2026
پاکستاناپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی رہائی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں دیا...

اپوزیشن اتحاد کا عمران خان کی رہائی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں دیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی رہائی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ختم کر رہے ہیں، بانی کی آنکھ سے متعلق خبر آئی تو محمود اچکزئی نے کہا کہ ہم بھوک ہڑتال کرینگے، ممبران اسمبلی نے بانی کی صحت کو لے کر احتجاج کیا، ہم صحت معاملے کو لیکر عدالت بھی گئے، ہمارا مطالبہ یہی تھا کہ ذاتی معالجین کو بانی تک رسائی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ پارلیمنٹ کو جیل خانہ بنا دیا گیا تھا، ہم پارلیمنٹ سے باہر جا رہے تھے کہ راستے بند کر دیئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ احتجاج میں ہم پر بہت سی بندشیں لگا دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی کی بہنوں کے جذبات درست ہیں، انہیں ملاقات کی اجازت دی جائے، ہم بانی کی آنکھوں کی بہتری کیلئے پرامید ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!