بدھ, فروری 18, 2026
انٹرنیشنلحماس کا "بورڈ آف پیس" سے غزہ میں اسرائیلی "خلاف ورزیاں" روکنے...

حماس کا "بورڈ آف پیس” سے غزہ میں اسرائیلی "خلاف ورزیاں” روکنے کا مطالبہ

غزہ (شِنہوا) حماس نے "بورڈ آف پیس” سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کرے اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی مبینہ جاری اسرائیلی "خلاف ورزیوں” کو روکے۔ حماس نے خبردار کیا کہ اسرائیل اس فورم کے آئندہ اجلاس کو اپنی فوجی مہم جاری رکھنے کی آڑ کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔

ٹیلی وژن پر نشر کئے گئے بیان میں حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بورڈ پر زور دیا کہ وہ اپنے اعلان کردہ اصولوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کرے تاکہ غزہ میں امن قائم ہو اور اسرائیلی خلاف ورزیاں روکی جا سکیں۔ بورڈ کا اجلاس ہفتے کے اختتام پر ہونا ہے۔

قاسم نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ کی پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے نسل کشی کی جنگ بند نہیں کی بلکہ اس کے طریقہ کار اور انداز بدل دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "قتل، جبری بے دخلی، محاصرہ اور بھوک” بدستور جاری ہیں۔

حماس کے ترجمان نے بورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے انتظام کے لئے مقرر کمیٹی کو علاقے میں داخلے کی سہولت فراہم کرے تاکہ تعمیر نو کا عمل شروع کیا جا سکے۔

قاسم نے غزہ پر عائد محاصرے کے مکمل خاتمے اور سرحدی گزرگاہوں کو مکمل طور پر کھولنے کا بھی مطالبہ کیا اور رفح کراسنگ کی "محدود جزوی بحالی” کو مسترد کیا جہاں ان کے مطابق مسافروں کو "سنگین خلاف ورزیوں” کا سامنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!