بدھ, فروری 18, 2026
انٹرنیشنلامریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل اور کیریبین میں مزید 3 کشتیوں...

امریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل اور کیریبین میں مزید 3 کشتیوں پر حملے، 11 افراد ہلاک

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ کی جنوبی کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل اور کیریبین میں مزید  3 کشتیوں پر حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں  11 افراد ہلاک ہو گئے۔

جنوبی کمانڈ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 4 افراد مشرقی بحرالکاہل میں نشانہ بنائی جانے والی پہلی کشتی میں مارے گئے۔ 4 افراد مشرقی بحرالکاہل میں دوسری  کشتی پر حملے میں ہلاک ہوئے جبکہ 3 افراد کیریبین میں ایک کشتی پر حملے میں ہلاک ہوئے۔

کمانڈ نے دعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ یہ  کشتیاں منشیات سمگلنگ کے راستوں پر چل رہی تھیں اور منشیات کی سمگلنگ کی کارروائیوں میں شامل تھیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران کسی امریکی فوجی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا ۔

امریکی انتظامیہ نے کشتیوں، سامان یا ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں اپنے الزامات کی حمایت میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!