بدھ, فروری 18, 2026
تازہ تریندورہ آسٹریلیا میں ناقص انتظامات، قومی ہاکی ٹیم کا مینجمنٹ کیخلاف اعلان...

دورہ آسٹریلیا میں ناقص انتظامات، قومی ہاکی ٹیم کا مینجمنٹ کیخلاف اعلان بغاوت

قومی ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے بعد آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ گئی ہے تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کوئی نمائندہ کھلاڑیوں کیلئے ایئرپورٹ نہ پہنچا۔

لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ نے کھلاڑیوں کے ہمراہ ٹیم مینجمنٹ کیخلاف اعلان بغاوت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم مینجمنٹ کیساتھ ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ نہیں کھیلیں گے۔

ٹیم مینجمنٹ کے رویے اور دورہ آسٹریلیا کے دوران ناقص انتظامات کا شکوہ کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ دورہ کے دوران ٹیم مینجمنٹ نے ہوٹل کیا اور نہ ہی اچھی جگہ مہیا کی، کھلاڑی خود کھانا پکاتے رہے اور کپڑے دھوتے رہے، ایسی صورتحال میں ٹیم کیسے پرفارم کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سولہ گھنٹے ہوٹل کے انتظار کیلئے سڑکوں پر ذلیل کیا گیا، ابھی بھی کئی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ٹورز کے ڈیلی الانس بقایا ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر ملکی کوچ اور پرفیشنل لوگوں کی ضرورت ہے، شہباز سینئر کے رول کی آج تک مجھے سمجھ نہیں آئی، ان جیسے لوگوں کو پاکستان ہاکی میں نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے دورہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کیساتھ ناروا سلوک پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!