افغانستان کا پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
معروف عالمی درجہ بندی ہینلے اینڈ پارٹنرز کے جاری کردہ انڈیکس کے مطابق افغان پاسپورٹ فہرست میں سب سے نچلی سطح پر موجود ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تازہ رینکنگ میں افغانستان کا پاسپورٹ 101ویں نمبر پر ہے جس کی وجہ سے دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان پاسپورٹ رکھنے والے افراد صرف 25ممالک میں ویزا فری یا آن ارائیول رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اس کمزور درجہ بندی کی بڑی وجوہات میں سفارتی تعلقات کی خرابی، سکیورٹی خدشات، سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے باعث افغانستان کو عالمی سطح پر تنہائی اور سفارتی مشکلات کا سامنا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کی طاقت کا تعلق اسکے بین الاقوامی تعلقات، سکیورٹی صورتحال اور خارجہ پالیسی سے ہوتا ہے، افغانستان کی موجودہ صورتحال نے عام شہریوں کیلئے بیرون ملک سفر کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔




