اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلشِنہوا کیوڈو نیوز کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائےگا

شِنہوا کیوڈو نیوز کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنائےگا

شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فوہوا اور جاپان کی نیوز ایجنسی کیوڈوکے صدر تورومیزوتانی ٹوکیو میں ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ٹوکیو(شِنہوا)شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فوہوا نے ٹوکیو میں جاپان کے خبررساں ادارے کیوڈو نیوز کے صدر تورو میزوتانی سے ملاقات کی اور شِنہوا کی جانب سے کیوڈو نیوز کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

فوہوا نے کہا کہ چین اور جاپان میں اہم میڈیا اداروں کی حیثیت سے شِنہوا نیوز ایجنسی اور کیوڈو نیوز نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا اور اس میں حصہ لیا ہے۔

فوہوا نے کہا کہ دونوں فریقین کو موجودہ تعاون کے نتائج کو مستحکم کرنا چاہیے، نئے میڈیا اور نئی ٹیکنالوجیز کے اطلاق میں تعاون فروغ دینا چاہئے، عالمی ذرائع ابلاغ کے سربراہ اجلاس کے طریقہ کار کے تحت فعال طور پر رابطوں اور تعاون کو آگے بڑھانا چاہئے اور عوامی تبادلوں کو فروغ دینے، باہمی اعتماد کو بڑھانے اور چین جاپان تعلقات کے استحکام اور طویل مدتی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لئے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔

کیوڈو نیوز اور شِنہوا کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی روایت کو سراہتے ہوئے تورو میزوتانی نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں تعاون کی بنیاد کو مزید مستحکم کیا جائےگا، تبادلوں میں اضافہ جاری رہےگا، تعاون کے شعبوں میں توسیع کی جائے گی اور مزید نتیجہ خیز نتائج کے حصول کے لئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دیا جائےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!