اتوار, جنوری 18, 2026
تازہ ترینچین کا بچوں کی دیکھ بھال کی معیاری خدمات کے لئے...

چین کا بچوں کی دیکھ بھال کی معیاری خدمات کے لئے اقدامات کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چین نے بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے مالیاتی سرمایہ کاری میں اضافے سے لے کر معیارات کو مزید بہتر بنانے تک کئی اقدامات کئے ہیں جس کا مقصد توجہ کو صرف خدمات کی "دستیابی” سے ہٹا کر "اعلیٰ معیار” پر مرکوز کرنا ہے۔

اس وقت ملک بھر میں بچوں کی نگہداشت کے ایک لاکھ 26 ہزار ادارے موجود ہیں جو مجموعی طور پر 66 لاکھ 60 ہزار بچوں کے لئے نگہداشت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ملک گیر سطح پر پورے دن کی بچوں کی نگہداشت کی اوسط قیمت میں 29 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس سے خاندانوں پر مالی بوجھ موثر طور پر کم ہوا ہے۔

جیسے جیسے بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات تیزی سے دستیاب اور سستی ہو رہی ہیں، پورے چین میں ان کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے نئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر چین کے بڑے مشرقی شہر شنگھائی میں کمیونٹی کی سطح پر نرسریوں کی مکمل کوریج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ خاندانوں کے لئے عارضی اور فی گھنٹہ کی بنیاد پر چائلڈ کیئر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ چین کے جنوب مغربی صوبےسیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں سمارٹ چائلڈ کیئر برانڈ بناتے ہوئے معیاری اور منظم آپریشنز کو فروغ دینے پر کام کیا جا رہا ہے۔

9 صوبوں نے چائلڈ کیئر سروس کے لئے سبسڈی کے نظام متعارف کروائے ہیں جبکہ ایک ہزار 315 کاؤنٹی سطح کے علاقوں نے سہولیات کی تعمیر اور آپریشنل فنڈنگ جیسی امدادی پالیسیاں نافذ کی ہیں۔

دسمبر2025 میں بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات سے متعلق ایک مسودہ قانون قومی مقننہ، قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پہلی خواندگی  کے لئے پیش کیا گیا۔

یہ مسودہ قانون، جو سہولیات کی لائسنسنگ، عملے کے انتظام، عمل کی نگرانی اور ہنگامی صورتحال میں جوابی کارروائی جیسے شعبوں میں سخت اور مکمل معیارات قائم کرتا ہے، بچوں کے تحفظ کو جامع طور پر یقینی بناتا ہے۔ اس طرح اس نے چینی والدین کے خدشات کو موثر طریقے سے دور کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق 2026 سے 2030 تک ملک کو سبسڈی پر مبنی چائلڈ کیئر سروسز کے مظاہروں اور آزمائشی پروگراموں میں توسیع کرنی چاہیے، مفاد عامہ کی چائلڈ کیئر خدمات اور نرسری و چائلڈ کیئر کی مربوط خدمات کے لئے مدد فراہم کرنی چاہیے اور متعلقہ نظاموں کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لئے چین اس شعبے میں مزید باصلاحیت افرادی قوت تیار کرے گا اور مختلف محکموں کے باہمی تعاون سے ایک جامع نگرانی کا طریقہ کار وضع کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!