ہانگ کانگ ایئرپورٹ اتھارٹی (اے اے ایچ کے)نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ سال 2025 میں ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 6 کروڑ 10 لاکھ مسافروں نےسفر کیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔
یہ کامیابی 2025 کے دسمبر میں کرسمس کا سیزن عروج پر پہنچنے پر اس وقت حاصل ہوئی جب آٹھ روز تک روزانہ 2 لاکھ سے زائد مسافر وں نے اس ہوائی اڈے سے سفر کیا۔ ہانگ کانگ ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق اسی دسمبر میں ہانگ کانگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے مجموعی طور پر 58 لاکھ مسافروں نےسفر کیا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں ساڑھے 13 فیصد اضافے کو ظاہر کرتاہے۔
مزید برآں دسمبر 2025 میں سیاحتی اور عبوری/ٹرانزٹ مسافروں کی تعداد میں دو ہندسوں کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں سب سے زیادہ اضافہ چین کے مین لینڈ، جنوب مشرقی ایشیا اور شمالی امریکہ کے ساتھ آنے جانے والے مسافروں میں دیکھا گیا۔
ہانگ کانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ہانگ کانگ ایئرپورٹ سے 2025 میں 6 کروڑ 10 لاکھ مسافروں نے سفر کیا
مسافروں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 15 فیصد رہی
کرسمس کے عروج کے دوران روزانہ 2 لاکھ سے زیادہ مسافر آئے
دسمبر 2025 میں ایئرپورٹ نے 58 لاکھ مسافروں کا استقبال کیا
دسمبر میں آمد و رفت میں ساڑھے 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
سیاحوں اور عبوری مسافروں میں دو ہندسوں کی شرح نمو ہوئی
چین کے مین لینڈ، جنوب مشرقی ایشیا اور شمالی امریکہ آمدورفت میں اضافہ ہوا
ہانگ کانگ ایئرپورٹ نے عالمی مسافروں کے لیے بہترین سہولت فراہم کی
ایئرپورٹ کی کارکردگی نے عالمی ٹریفک میں اپنی اہمیت کو بڑھایا




