اتوار, جنوری 18, 2026
پاکستانپاکستان کو غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت مل...

پاکستان کو غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت مل گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو شمولیت کی دعوت دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو غزہ سے متعلق بورڈ آف پیس میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت ملی ہے، پاکستان غزہ میں امن و سلامتی کیلئے عالمی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، غزہ میں پائیدار امن کیلئے پاکستان بین الاقوامی برادری کیساتھ رابطے میں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا مستقل حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہئے، پاکستان مشرق وسطی میں دیرپا امن کیلئے سفارتی کاوشوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!