اتوار, جنوری 18, 2026
انٹرٹینمنٹاے آر رحمان نفرت میں اندھے ہو چکے ہیں، کنگنا رناوت

اے آر رحمان نفرت میں اندھے ہو چکے ہیں، کنگنا رناوت

بالی ووڈ اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت اور نامور موسیقار اے آر رحمان کے درمیان ایک نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے الزام عائد کیا ہے کہ اے آر رحمان نے نہ صرف انکی ہدایت کردہ فلم ایمرجنسی کے حوالے سے ان سے ملاقات سے انکار کیا بلکہ اسے پروپیگنڈا فلم بھی قرار دیا۔

کنگنا نے سوشل میڈیا پر اے آر رحمان کاسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ نفرت میں اندھے ہو چکے ہیں اور انہیں ان پر افسوس ہے۔

انکا کہنا تھا انہیں سیاسی وابستگی کے باعث انڈسٹری میں تعصب کا سامنا رہتا ہے اور اے آر رحمان اسکی واضح مثال ہیں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ایمرجنسی کو ناقدین اور اپوزیشن رہنمائوں نے سراہا اس کے باوجود موسیقار کا رویہ منفی رہا، یہ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اے آر رحمان پہلے ہی فلم چھاوا کو تقسیم پیدا کرنیوالی فلم قرار دے چکے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!