اتوار, جنوری 18, 2026
پاکستانبلوچستان، میرٹ کی بالادستی کیلئے اصلاحات پر پیشرفت کا آغاز

بلوچستان، میرٹ کی بالادستی کیلئے اصلاحات پر پیشرفت کا آغاز

وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے تحت صوبے میں میرٹ کی بالادستی کیلئے اصلاحات پر پیشرفت کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں بلوچستان اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن ٹیسٹ اور اسی روز تقرری آرڈرز کے اجرا کا عمل شروع ہوگیا ہے، محکمہ خزانہ میں سب اکائونٹنٹ کی 111 آسامیوں پر آن لائن ٹیسٹنگ کا انعقاد کیا گیا، ٹیسٹ کے فوری بعد کامیاب امیدواروں کو اسی دن تقرری آرڈرز جاری کئے جائینگے۔

حکومت بلوچستان کے مطابق بھرتیوں کے عمل میں سفارش یا مداخلت کی گنجائش نہیں، میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نوجوانوں کو برابری کے مواقع فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے محکمہ خزانہ میں میرٹ پر بھرتیوں کیلئے آن لائن ٹیسٹ کے انعقاد پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ آج پورا ہو رہا ہے، سرکاری نوکریوں کی بھرتی کیلئے شفاف اور باقاعدہ نظام قائم کر دیا گیا ہے، سرکاری نوکری بکے گی اور نہ سفارش چلے گی، مکمل میرٹ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نوجوانوں کیلئے تعلیم اور ہنر کے مواقع سکالرشپس اور بند تعلیمی ادارے بحال کر کے بڑھائے گئے، تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع ایک ساتھ فراہم کرنا ہماری جامع حکمت عملی ہے، میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے یہ اقدامات صوبے کیلئے دور رس اور مثبت نتائج کے حامل ہونگے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!