لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کو لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 کو فیض پور سے سمندری تک، موٹروے ایم 4 کو شام کوٹ سے عبدالحکیم تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ لاہور کا ایسٹرن بائی پاس بھی دھند کی وجہ سے بند ہے جبکہ قومی شاہراہ پر بھی لاہور، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں دھند کا راج ہے۔
ترجمان نے شہریوں سے دھند میں سفر سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا ہے کہ بہترین اور محفوظ سفری اوقات صبح 10سے شام 6بجے تک ہیں۔




