اتوار, جنوری 18, 2026
پاکستانگل پلازہ آتشزدگی، وزیراعلیٰ کا نوٹس، کمشنر کراچی کو فوری انکوائری کی...

گل پلازہ آتشزدگی، وزیراعلیٰ کا نوٹس، کمشنر کراچی کو فوری انکوائری کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو واقعے کی فوری انکوائری کی ہدایت کی ہے اور آتشزدگی کی وجوہات معلوم کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس کے مطابق وزیراعلی نے عمارت میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کرنے کی ہدایت کی ہے اور فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا بھی حکم دیدیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کراچی کی کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ فوری کروانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!