اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنوبی کیلی فورنیا میں ہواؤں میں کمی کے بعد جنگلات میں آتشزدگی...

جنوبی کیلی فورنیا میں ہواؤں میں کمی کے بعد جنگلات میں آتشزدگی پر قابو پانے کا سلسلہ جاری

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر الٹاڈینا میں آگ بجھانے والاعملہ آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کاجائزہ لے رہاہے-(شِنہوا)

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقے میں جنگلات میں دو بڑی آتشزدگیوں پر قابو پانے کے لئے آگ بجھانے والے ہزاروں کارکن مسلسل سخت محنت کر رہے ہیں کیونکہ علاقے میں ہواؤں میں کمی آئی ہے۔

مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ میں ایک ہفتے سے زائد عرصے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور کم از کم 12ہزار300 عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔

لاس اینجلس کے علاقے میں سب سے بڑی  پالیسڈز آتشزدگی نے 23ہزار713 ایکڑ (95.96 مربع کلومیٹر) کا علاقہ جلاکر راکھ کردیا ہے۔ 7 جنوری کو لگنے والی آگ پر 31 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے جبکہ جمعرات کی علی الصبح اس پر 22 فیصد تک قابو پا لیا گیا تھا۔

ایک اور بڑی ایٹن آتشزدگی پر جمعہ کی صبح تک 65 فیصد پر قابو پا لیا گیا تھا جو ایک دن پہلے 55 فیصد تھا۔ اس خطرناک آگ نے الٹاڈینا اور پاساڈینا کے قریب 14ہزار 117 ایکڑ (57.1 مربع کلومیٹر) کو جلا ڈالا ہے۔

کیل فائر نے کہا کہ فائر فائٹرز علاقے میں کھڑی اور ناقابل رسائی علاقوں میں حفاظتی حد  کی تعمیر اور بہتری پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کیل فائر کے مطابق آگ پر قابو پانے کا عمل بدستور بڑھ رہا ہے اور توقع ہے کہ آگ مزید آگے نہیں بڑھے گی۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز انخلا کے کچھ احکامات واپس لئے جانے کے بعد کم از کم  11ہزار  رہائشی اپنے علاقوں میں واپس جا سکیں گےتاہم لوگوں کو ان علاقوں تک رسائی کے لئے رہائشی ثبوت دکھانے کی ضرورت ہے جبکہ جنگل کی آگ سے تباہ ہونے والے کچھ دیگر علاقے اب بھی عوام کے لئے نہیں کھلیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!