اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکی ٹک ٹاک صارفین کی متبادل چینی ایپ پر منتقلی سے ثقافتی...

امریکی ٹک ٹاک صارفین کی متبادل چینی ایپ پر منتقلی سے ثقافتی روابط میں اضافہ ہونے لگا

امریکی ریاست مونٹانا کے شہر میسولا میں ضلع مونٹانا کی عدالت کے باہر موبائل فون سکرین پر دیکھی جانے والی ٹک ٹاک ایپ-(شِنہوا)

سیکریمینٹو،امریکہ(شِنہوا)19 جنوری کو ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کے خطرے سے متاثر امریکی ٹک ٹاک صارفین کو ایک مقبول چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ نوٹ پر نیا ڈیجیٹل مسکن مل گیا ہے۔

چین میں شیاؤ ہونگ شو کے نام سے جانی جانے والی ایپ پر ان کی منتقلی نے چینی اور امریکی صارفین کے درمیان ثقافتی تبادلوں کی غیر متوقع راہیں کھولی ہیں۔

ٹک ٹاک کو اتوار کو ممکنہ پابندی کا سامنا ہے کیونکہ امریکی سپریم کورٹ نے ایک ایسا قانون برقرار رکھا ہے جس سے یا تو مقبول ایپ پر پابندی لگ سکتی ہے یا بائٹ ڈانس کو ٹک ٹاک امریکی کمپنی کو فروخت کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

فکر مند امریکی تخلیق کار اور صارفین متبادل پلیٹ فارمز کی تلاش میں ہیں۔ایسے میں ریڈ نوٹ پیر کو ایپل اور گوگل پلے سٹور پر مقبولیت کی بلندی پر پہنچ گیا۔

بنیادی طور پر چینی زبان کے پلیٹ فارم پر امریکی صارفین کی بے پناہ آمد نے خیالات، رسوم و رواج اور لسانی تجسس کے ایک جاندار تبادلے کو جنم دیا ہے۔

براہ راست آڈیو چیٹ رومز میں اب سماجی اختلافات پر بات چیت ہوتی ہے جس سے غلط فہمیاں دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ایک مقبول چیٹ روم پر ایک وقت میں 2 لاکھ سے زائد صارفین موجود ہوتے ہیں۔

امریکہ میں ریڈ نوٹ کی اچانک مقبولیت نے چینی زبان سیکھنے میں دلچسپی میں اضافہ کیا ہے۔زبان سکھانے والی ایپ ڈیو لنگو کے مطابق امریکہ میں چینی زبان سیکھنے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ سال سے شاندار 216 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس سے بین الثقافتی رابطہ گہرا بنانے کی حقیقی خواہش ظاہرہوتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!