پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کی پراپرٹی مارکیٹ میں بہتر توقعات کے باعث قیمتیں مستحکم رہنے...

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں بہتر توقعات کے باعث قیمتیں مستحکم رہنے کا امکان

چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ہیفے کی فائی شی کاؤنٹی میں ایک نئے تعمیر شدہ رہائشی کمپلیکس کافضائی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) نے  کہا ہے کہ چین میں مکانات کی قیمتوں میں استحکام اور مارکیٹ کی توقعات میں بہتری کے ساتھ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مزید تیزی کے اشارے ملے ہیں۔

این بی ایس کے سربراہ کانگ یی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2024 میں مراعاتی پالیسیوں کے جامع پیکیج کے نفاذ کے بعد چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں زیادہ فعال کاروبار اور طلب و رسد میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

چوتھی سہ ماہی میں نئے تجارتی مکانات کی فروخت نے رقبے اور حجم دونوں کے لحاظ سے ترقی حاصل کی۔ کانگ یی نے مزید کہا کہ اکتوبر-دسمبر کی مدت کے لئے نئے تجارتی مکانات کی فروخت کے رقبے اور حجم نے گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 0.5 فیصد اور ایک فیصد بڑھوتری کرکے مسلسل کمی کے پچھلے رجحان کو پلٹ دیا۔

کانگ یی نے مزید کہا کہ پرانے اور بہتر طرز کے مکانات دونوں کی طلب مسلسل پورا کرنے سے مارکیٹ میں رسد اور طلب کے تعلق میں بہتری آئی جس کے نتیجے میں مکانوں کی قیمتوں میں استحکام آیا ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 70 بڑے اور درمیانے شہروں میں سے 23 میں دسمبر میں مکانوں کی نئی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا اور 9 شہروں میں  پچھلے مہینے کے مقابلے میں دوبارہ فروخت ہونے والے مکانوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چین کے 4 شہروں بیجنگ، شنگھائی، گوانگ ژو اور شین زین میں نئے گھروں کی قیمتوں میں جون 2023 کے بعد پہلا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دوبارہ فروخت ہونے والے مکانوں کی قیمتوں میں 0.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

این بی ایس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر میں دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں مکانوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے  لیکن شہر کے تمام درجوں میں مکانوں کی قیمتوں میں کمی بھی سالانہ بنیاد پر مزید کم ہوگئی ہے۔

کانگ یی نے کہا کہ مجموعی طور پر رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اگلے مرحلے میں بہتری جاری رہنے کی توقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!