ہیڈلائن:
ترکیہ: استنبول میں عوامی نقل و حمل اور ٹیکسی کرایوں میں 35 فیصد اضافہ
جھلکیاں:
حکام کی جانب سے ترکیہ کے شہر استنبول میں ذرائع نقل و حمل اور ٹیکسی کرایوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ٹیکسی، بس اور میٹرو بس کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو اب کرایوں کی مد میں اضافی اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ترکیہ کے شہر استنبول کےمختلف منظر
2۔استنبول میونسپلٹی کے ٹرانسپورٹ کوآرڈینیشن سنٹر(یو کے او ایم ای) میں ہونے والی میٹنگ کےمختلف مناظر
3۔استنبول، ترکیہ میں عوامی نقل و حمل کےمختلف مناظر
تفصیلی خبر:
سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ ترکیہ کےسب سے بڑےشہر استنبول کے حکام نےعوامی نقل و حمل اور ٹیکسی کرایوں میں 35 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق استنبول میونسپلٹی کے ٹرانسپورٹیشن کوآرڈینیشن سنٹر (یو کے او ایم ای) نے کہا کہ بس کرایہ 20 لیرا سے بڑھ کر 27 ترک لیرا (0.76 امریکی ڈالر) ہو جائے گا، جب کہ رعایتی طلباء کے لئے ٹکٹ 9.76 لیرا سے بڑھ کر 13.18 لیرا ہو جائےگا۔
شہر بھر میں میٹروبس کے مکمل روٹ کا کرایہ اب 40.08 لیرا ہوگا، جبکہ ’مر مارےمسافر ٹرین‘ کا کرایہ 59.76 لیرا تک بڑھ جائے گا۔
یورپ اور ایشیا دونوں براعظموں میں پھیلا ہوا استنبول شہر عوامی نقل و حمل پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ تین پلوں اور مرمارے زیر آب ریل سرنگ کے ذریعے یہ شہر دونوں براعظموں کو ملاتا ہے۔
بس اور میٹروبس دونوں کا استعمال کرتے ہوئے ایشیا سے یورپ کی طرف سفر کرنے والے کارکن کو اب روزانہ راؤنڈ ٹرپ کے لئے 134 لیرا کا خرچہ برداشت کرنا ہوگا۔ حالیہ 30 فیصد اضافے کے بعد ترکیہ میں 2025 کی کم از کم اجرت 22,104 لیرا ہے۔
ٹیکسی کرایوں میں بھی اضافہ کرتے ہوئے کم از کم کرایہ 100 لیرا سے بڑھا کر 135 لیرا کر دیا جائے گا۔ٹیکسی میٹر شروع کرنے کی فیس بھی 40 فیصد بڑھ کر 42 لیرا ہو جائے گی۔نئے کرایوں کا اطلاق آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔
استنبول، ترکیہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link