بدھ, دسمبر 17, 2025
تازہ تریننیپال میں آٹھ روزہ چینی فلم نمائش شروع ہو گئی

نیپال میں آٹھ روزہ چینی فلم نمائش شروع ہو گئی

2025 کی ہمالیائی رِم علاقائی فلم نمائش اتوار کے روز نیپال کی تری بھون یونیورسٹی کٹھمنڈو میں شروع ہو گئی۔

"تہذیبوں کے مابین باہمی فہم، تکنیکی جدت” کے موضوع پر اس تقریب میں مختلف اور متنوع سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں اینی میٹڈ فلموں کی نمائش، دستکاری کی ورکشاپس، ثقافتی تخلیقی نمائشیں اور سنیما مکالمے شامل تھے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوان طلبہ کے لئے ایک ایسی بصری و سمعی ضیافت پیش کرنا تھا جس میں روایتی چینی ثقافت جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ نظر آئے۔

معروف نیپالی فلم ساز اور نیپال انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے چیئرمین کے پی پاتھک کا کہنا تھا کہ نیپال میں چینی فلموں کی نمائش کے ذریعے ہم چینی ثقافت اور ترقی کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات خیالات کے تبادلے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرتی ہیں اور فلموں کی مشترکہ تیاری کے امکانات بھی فراہم کر سکتی ہیں۔

تقریب کا آغاز مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک مختصر تشہیری فلم سے ہوا جس کے بعد مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد پر مبنی ایک مکمل اینی میٹڈ مختصر فلم ’دی اسپرٹ آف دی ماؤنٹینز‘ کی نمائش کی گئی۔ اس فلم میں مصنوعی ذہانت اور روایتی ثقافت کے منفرد امتزاج کو اجاگر کیا گیا ہے۔

نمائش کے بعد فلم کے ہدایت کار پانگ جیا نے ویڈیو رابطے کے ذریعے اے آئی مناظر تخلیق کرنے کا موقع پرعملی مظاہرہ کیا۔

معروف نیپالی اداکار بدھی تمانگ نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے نیپال میں اے آئی پر مبنی فلمیں بہت کم دیکھی ہیں۔ درحقیقت یہاں کی صنعت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ چینی فلم سازوں سے یہ سیکھنے کی گنجائش ہے کہ وہ فلم سازی میں اے آئی کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

تری بھون یونیورسٹی میں ہونے والی اس سیاحتی نمائش کی افتتاحی تقریب کو اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔

بہت سے طلبہ نے کہا کہ فلموں کی نمائش اور تبادلۂ خیال کے سیشنز نے انہیں چینی اینیمیشن کے منفرد جمالیاتی انداز اور اعلیٰ پیداوار کی تکنیکوں کو سراہنے کا موقع فراہم کیا۔ اسی دوران انہوں نے ڈیجیٹل تخلیق کے میدان میں دو طرفہ تعاون کے امکانات کے بارے میں بھی بھرپور توقعات کا اظہار کیا۔

تری بھون یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر ژانگ شِنگ نیان نے کہا کہ اس تقریب نے نہ صرف نیپال کے مقامی ثقافتی اور فنی تبادلوں میں نئے موضوعات اور حیات بخش توانائی کا اضافہ کیا ہے بلکہ ہمالیائی خطے میں انسانی تعلقات کے لئے ایک زیادہ براہِ راست مکالماتی دریچہ بھی کھولا ہے۔ مکالمے کی اس سہولت سے چین اور نیپال کے ثقافتی تبادلے میں ایک جدید عملی مثال قائم ہوئی جو علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک مضبوط ثقافتی پل ہے۔

اس آٹھ روزہ سیاحتی نمائش میں چینی اینیمیشن کی چار فلمیں شامل ہیں جو کٹھمنڈو یونیورسٹی اور لمبینی بدھسٹ یونیورسٹی میں بھی پیش کی جائیں گی۔

کٹھمنڈو سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین :

نیپال میں 2025 ہمالیائی رِم علاقائی فلم نمائش کا آغاز ہوگیا

نمائش کا مقصد چینی ثقافت کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف کرانا ہے

اینیمیٹڈ فلموں اور دستکاری ورکشاپس سمیت مختلف سرگرمیاں نمائش کا حصہ ہیں

"تہذیبوں کے مابین باہمی فہم، تکنیکی جدت” نمائش کاموضوع ہے

چینی فلموں کی نمائش سے نیپال میں چینی ثقافت اور ترقی اجاگر ہوئی

فلمساز کے پی پاتھک نے خیالات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا

نمائش کا آغاز مصنوعی ذہانت سے تیار ایک مختصر تشہیری فلم سے ہوا

"دی اسپرٹ آف دی ماؤنٹینز” فلم اے آئی اور روایتی ثقافت کا امتزاج ہے

پانگ جیا نے اے آئی مناظر تخلیق کرنے کا عملی مظاہرہ کیا

چینی اینیمیشن کی نمائش نے نیپال میں دو طرفہ تعاون کی توقعات بڑھائیں

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!