بدھ, دسمبر 17, 2025
انٹرنیشنلامریکہ نے برطانیہ کے ساتھ ٹیکنالوجی معاہدے پر عملدرآمد معطل کر دیا

امریکہ نے برطانیہ کے ساتھ ٹیکنالوجی معاہدے پر عملدرآمد معطل کر دیا

نیو یارک(شِنہوا) امریکہ نے ستمبر میں برطانیہ کے ساتھ طے پانے والے ٹیکنالوجی تعاون کے معاہدے پر عملدرآمد معطل کر دیا ہے۔

فنانشل ٹائمز اور رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی فریق برطانیہ کے ڈیجیٹل ضوابط، خوراک کے معیار اور صنعتی اشیاء سے متعلق قوانین کے طریقہ کار پر بڑھتی ہوئی مایوسی کا شکار ہے۔

وائٹ ہاؤس کے دفتر برائے سائنس و ٹیکنالوجی پالیسی کے سربراہ مائیکل کریٹسیوس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’امریکہ۔برطانیہ ٹیکنالوجی خوشحالی معاہدہ‘‘ کی شق تین کے مطابق ہمیں امید ہے کہ جب برطانیہ اقتصادی خوشحالی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد میں نمایاں پیش رفت کرے گا تو ہم اس کے ساتھ دوبارہ کام کا آغاز کریں گے۔

مئی میں دونوں ممالک نے اقتصادی خوشحالی کے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جو اپریل کے اوائل میں وسیع پیمانے پر ٹیرف کے اعلان کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت طے پانے والا پہلا تجارتی معاہدہ تھا۔

رائٹرز کے مطابق برطانوی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے ٹیکنالوجی معاہدے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

اس کے باوجود برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے ترجمان نے کہا کہ دونوں فریق اب بھی فعال بات چیت میں مصروف ہیں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!