بیجنگ(شِنہوا)چین کی مرکزی کمیٹی برائے مالیاتی و اقتصادی امور کے دفتر کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ 2026 میں مقامی طلب میں توسیع چین کی اقتصادی پالیسی کی سب سے بڑی ترجیح ہوگی۔
عہدیدار نے گزشتہ ہفتے بیجنگ میں منعقد ہونے والی مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس کے رہنما اصولوں کے متعلق شِنہوا اور دیگر میڈیا اداروں کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ملک کے صارفین کے رویوں میں آنے والی ساختی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رسد اور طلب دونوں پہلوؤں سے کھپت بڑھانے کے لئے پالیسیاں متعارف کرائی جائیں گی۔
عہدیدار کے مطابق سرمایہ کاری میں کمی کو روکنے اور اسے دوبارہ بڑھانے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ عوام کی زندگی بہتر بنائی جا سکے اور طویل مدتی معاشی ترقی کو مضبوط کیا جا سکے۔
عہدیدار نے کہا کہ اگر سرمایہ کاری اور خریداری کو آپس میں ہم آہنگ کیا جائے اور حکومت اور منڈی مل کر کام کریں تو اگلے سال ملک کے اندر طلب میں پائیدار نمو حاصل کی جاسکتی ہے۔



