بدھ, دسمبر 17, 2025
تازہ ترینچین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام نئے سال...

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام نئے سال کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد

بیجنگ(شِنہوا)چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے بیجنگ میں واقع نیشنل میوزیم آف چائنہ میں نئے سال کی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا جس میں ملک اور بیرون ملک سے تقریباً 500 شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں چینی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے اراکین، مرکزی پارٹی اور حکومتی محکموں کے ترجمانوں، غیر ملکی سفارت کاروں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ تھنک ٹینکس سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور سکالرز نے بھی شرکت کی۔

شرکاء نے نشاندہی کی کہ 2025 میں دباؤ کے باوجود چین کی معیشت آگے بڑھتی رہی، اصلاحات اور کھلے پن کا عمل بتدریج آگے بڑھا اور اعلیٰ معیار کی ترقی نے نئے نتائج دیئے۔ مزید غیر ملکی افراد چین میں سرمایہ کاری، کاروبار، سیاحت اور تبادلوں کے لئے آئے جہاں انہوں نے چینی تہذیب کی کشش کا تجربہ کیا اور چین کی ترقی کے ثمرات میں شریک ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے چین میں جو کچھ دیکھا، سنا اور محسوس کیا، اسے دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں تاکہ عالمی برادری کے سامنے چین کی ایک حقیقی، کثیرجہتی اور جامع تصویر پیش کی جا سکے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!