اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریندیو ہیکل پانڈوں کا خاندان مکاؤ میں خوشگوار زندگی گزار رہا ہے

دیو ہیکل پانڈوں کا خاندان مکاؤ میں خوشگوار زندگی گزار رہا ہے

ہیڈلائن:

دیو ہیکل پانڈوں کا خاندان مکاؤ میں خوشگوار زندگی گزار رہا ہے

جھلکیاں:

چار رکنی پانڈا خاندان مکاؤ میں اب خوشگوار اور پرسکون زندگی گزار رہا ہے۔چین کی مرکزی حکومت نے  کاکائی اورشن شن کومکاؤ خصوصی انتظامی خطے کو بطور تحفہ پیش کیا تھا۔ تفصیلات وڈیو میں ملاحظہ فرمائیں

شاٹ لسٹ:

1-مکاؤ دیو ہیکل پانڈا پویلین کےمختلف مناظر

2- دیو ہیکل پانڈوں کے مناظر

3-ساؤنڈ بائٹ1(چینی): چھن ہوئی فونگ، سربراہ، شعبہ مطالعہ برائے قدرتی تحفظ، میونسپل افیئرز بیورو، مکاؤ( ایس اے آر)

4-ساؤنڈ بائٹ2(چینی): موک وینگ ہان، جائنٹ پانڈا کی دیکھ بال پرمامور خاتون عملہ

تفصیلی خبر:

مکاؤ دیو ہیکل پانڈا پویلین

مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ(ایس اے آر) چین

چار رکنی پانڈے  کاخاندان مکاؤ میں اب خوشگوار اور پرسکون زندگی گزار رہا ہے۔

چین کی مرکزی حکومت نے کاکائی اور شن شن کو  2015 میں چھنگ دو تحقیقاتی مرکز سے منتخب کر کے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کو بطور تحفہ پیش کیا تھا۔کاکائی اور شن شن کے ہاں 2016 میں جڑواں بچے، جانجیان اور کانگ کانگ کی پیدائش ہوئی۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی): چھن ہوئی فونگ،سربراہ، شعبہ مطالعہ برائے قدرتی تحفظ، میونسپل افیئرز بیورو، مکاؤ( ایس اے آر)

"دیو ہیکل پانڈوں کا یہاں آنا ہمارے لئے ایک خوشی کا موقع تھا۔ ان پانڈوں کو دیکھ کر یہاں کے رہائشی بہت زیادہ خوش ہوئے۔ میرا خیال ہے  کہ ان کی آمد نے جانوروں اور ماحولیاتی تحفظ کےحوالے سے ہماری آگاہی میں مزید اضافہ کیا ہے۔ اس لئے  میں سمجھتا ہوں کہ یہ پانڈے بہت اہمیت  کےحامل ہیں۔

میں نے چھنگ دو میں  ایک ماہ کا عرصہ گزارا ہے  تاکہ دیو ہیکل پانڈوں کی دیکھ بال کے طریقے سیکھ سکھوں۔ وہاں میں نے ان کی پسندیدہ خوراک، جیسے بانس اور رہائشی مقامات کو ترتیب دینے اور انتظام کرنے کے طریقے بھی سیکھے۔”

ساؤنڈ بائٹ2(چینی): موک وینگ ہان، دیو ہیکل پانڈوں کی دیکھ بال پر مامور خاتون عملہ

"ہم روزانہ سب سے پہلے دیو ہیکل پانڈوں کے موڈ اور صحت کا معائنہ کرتے ہیں۔اس کے بعد پانڈوں کے کھیل کےمیدان کے لئے بانس اور پانی کا بندوبست کرتے ہیں۔لوگوں کی یہاں آمد سے قبل ہم انہیں تیار کرتے اور دیگرسہولیات کا جائزہ لیتے ہیں۔

پانڈوں کی صحت اور خوراک کےحوالےسے ہم ہمیشہ ‘دیو ہیکل پانڈوں کی افزائش کے تحقیقاتی مرکز چھنگ دو’  کےساتھ تعاون کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں کبھی ہم مرکز جاکر جائزہ لیتے ہیں اور کبھی وہاں سے ماہرین مکاؤ  آکر ہمیں تربیت دیتے ہیں۔ ہم نےہمیشہ طویل المدتی تربیت اور تعاون پر مبنی تعلقات کو برقرار رکھا ہے۔”

مکاؤ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!