تنزانیہ کے زنجبار میں چائنہ ریلوے جیان چھانگ انجینئرنگ کمپنی (سی آر جے ای) (مشرقی افریقہ) لمیٹڈ کا تعمیر کردہ ہوٹل دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
دار السلام (شِنہوا) چائنہ ریلوے جیان چھانگ انجینئرنگ کمپنی (سی آر جےای )(مشرقی افریقہ) لمیٹڈ نے تنزانیہ میں اپنی کاروباری سماجی ذمہ داریوں (سی ایس آر) سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس میں تنزانیہ-چین بڑھتی ہوئی شراکت داری پر مثبت اثرات مرتب کرنے اور ایک ذمہ دار کاروباری ادارہ بننے کا عزم کیا گیا ہے۔
سی ایس آر رپورٹ بندرگاہی شہر دار السلام میں تنزانیہ میں چینی سفیر چھن منگ جیان، سی آرجے ای (ای اے)لمیٹڈ کے چیئرمین جیانگ یون تاؤ ،تنزانیہ سرمایہ کاری مرکز کے ڈائریکٹر جان منالی اور موالیمو نیئریرے فاؤنڈیشن کے چیئرمین جوزف بٹیکو نے جاری کی ۔
اس موقع پر جیانگ نے کہا کہ وہ ہمیشہ شاندارمنصوبے بنانے کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں جس کا ثبوت تنزانیہ-زیمبیا ریلوے کی تعمیر ہے جو چین۔ تنزانیہ دوستی کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران سی آر جے ای نے26 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے جس میں مقامی عملے کے لیے تکنیکی تربیت، برادری کی ترقی میں تعاون ، ماحولیاتی تحفظ اور کاروباری سماجی ذمہ داریاں پوری کرنا شامل ہے۔
