اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے رواں سال غیر مستحکم دنیا میں بیش قیمت استحکام مہیا...

چین نے رواں سال غیر مستحکم دنیا میں بیش قیمت استحکام مہیا کیا، چینی وزیرخارجہ

چینی وزیرخارجہ وانگ یی عالمی صورتحال اور چین کے 2024 میں خارجہ تعلقات کے موضوع پر چینی دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ ایک سمپوزیم سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی  وزیر خارجہ وانگ یی نے  کہا ہے کہ  2024 میں چین کی سفارتکاری نے چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے  ایک مستحکم بیرونی ماحول پیدا کرکے  ایک غیر مستحکم دنیا میں بیش قیمت استحکام مہیا کیا۔

  وانگ نے عالمی صورتحال اور 2024 میں چین کے خارجہ تعلقات کے موضوع پر منگل کو منعقدہ ایک  سمپوزیم سے خطاب میں چینی سفارتکاری کے گزشتہ برس کے 5 اہم پہلو اجاگر کئے۔

انہوں نے کہا کہ اول یہ کہ چین  کےسربراہ  مملکت کی سفارتکاری نے ایک نیا شاندار باب رقم کیا  اور امن، ترقی اور  باہمی مفید تعاون کے رجحان کی قیادت کی ہے۔

دوسرا یہ کہ انسانیت کے لئے ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک  برادری  کی تعمیر اور عالمی یکجہتی کے فروغ سے متعلق نئے سنگ میل عبور کئے گئے۔

تیسرا پہلو چینی جدیدیت کا دنیا کونئے مواقع فراہم کرنا تھا  جس کے دوران  دیگر ممالک میں جدیدیت کے ترقیاتی رجحان کو فروغ دیا گیا۔

چوتھا یہ کہ  اس نے دیگر ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعاون کی ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے عالمی جنوب میں یکجہتی کے رجحان کو مستحکم کیا۔

پانچواں نمایاں پہلو یہ تھا کہ جامع سفارتی ایجنڈے کو گہرا کرنے اور نئے قسم کے عالمی  تعلقات قائم کرنے کے رجحان کو مستحکم کرنے میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!