اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیراعظم کاانتظامی قانون کے نفاذ سے متعلق ضابطے بہتر بنانے پر...

چینی وزیراعظم کاانتظامی قانون کے نفاذ سے متعلق ضابطے بہتر بنانے پر زور

چینی وزیراعطم  لی چھیانگ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک مطالعہ سیشن کی صدارت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے انتظامی قانون کے نفاذ کے معیار اور اثرات کو بہتربنانے کے لئے  ضابطے مضبوط بنانے ، طریقہ کار میں بہتری  اور نگرانی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

لی نے ریاستی کونسل کے زیر اہتمام ایک مطالعہ سیشن میں کہا کہ بعض شعبوں اور خطوں میں انتظامی صوابدید کے غلط استعمال اور غیر منصفانہ قانون کا نفاذ  اب بھی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور کاروباری افراد کے لیے سنگین تشویش کا باعث بننے والے مسائل سے آغاز کرنا ضروری ہے جبکہ انتظامی صوابدید کے لئےمعیار کا نظام مزید بہتر بنانا اور اختیار ات کے استعمال کو معیاری بنانا ہوگا۔

لی نے مزید کہا کہ 2025 میں کاروبار سے متعلق قانون کے نفاذ کو باضابطہ بنانے کے لئے خصوصی مہم شروع کی جائے گی جس کا مقصد  کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانا، مارکیٹ کے اعتماد میں اضافہ کرنا اور توقعات کو مستحکم کرنا ہے۔

انتظامی نفاذ کے طریقوں میں بہتری سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ محدود سماجی نقصان کا باعث بننے والے غیر ارادی طور پر ہو نے والے معمولی جرائم  کے بارے میں لچکدار ضابطے لاگو کئے جاسکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!