اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشین ژو ۔ 19 کا عملہ خلائی گاڑی سے باہر پہلی سرگرمی...

شین ژو ۔ 19 کا عملہ خلائی گاڑی سے باہر پہلی سرگرمی انجام دینے کے لئے تیار

بیجنگ کے ایئرسپیس کنٹرول سنٹر میں خلائی اسٹیشن کے مرکزی ماڈیول تیان ہی پر شین ژو۔19 انسان بردار خلائی جہاز کے ملاپ اور لنگر انداز ہونے کا فرضی منظر دکھایا جا رہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) نے کہا ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژو-19 کا عملہ اگلے چند روز میں خلائی گاڑی سے باہر اپنی پہلی سرگرمی (ای وی اے) انجام دے گا۔

گزشتہ 48 دنوں کے دوران خلابازوں نے شین ژو-18 کے عملے کے ساتھ گردشی سرگرمی کا عمل مکمل کیا، خلائی اسٹیشن پلیٹ فارم کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اسے متحرک رکھا،  زندگی اور صحت کی معاونت کے نظام کی نگہداشت کو یقینی بنایا ، ای وی اے لباس کا معائنہ کرتے ہوئے اس کی آزمائش کی اور  خلائی چہل قدمی کے لئے تیار ہوئے۔

سی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ عملے نے پورے نظام میں دباؤ کی ہنگامی مشقوں ، طبی بچاؤ کی مشقوں اور مدار میں دیگر تربیتی پروگرامز میں حصہ لیا ہے، اس دوران خلائی سائنس کے تجربات بھی کئے گئے۔

ادارے نے تصدیق کی ہے کہ شین ژو -19 کا عملہ صحت مند ہے اور خلائی اسٹیشن آسانی سے اچھے طریقے سے کام کررہا ہے جس سے خلائی اسٹیشن سے باہر سرگرمی کے لئے حالات معاون ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!