اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی اقتصادی بحالی نے پالیسی معاونت کے باعث زور پکڑ لیا

چین کی اقتصادی بحالی نے پالیسی معاونت کے باعث زور پکڑ لیا

چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خودمختار علاقے کے شہر یِن چھوان میں ڈیجیٹل پیداواری فیکٹری کا اندرونی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)حالیہ ترقی دوست پالیسیوں کے سلسلے کے باعث نومبر میں چین کی اقتصادی بحالی نے زور پکڑا جس نے مثبت عوامل کو جمع کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق نومبر میں مشترکہ پالیسی اقدامات کے اثرات سامنے آئے اور گزشتہ ماہ صنعتی پیداوار، سرمایہ کاری، کھپت اور خدمات جیسے اہم معاشی اشاریوں میں شاندار نتائج برآمد ہوئے۔

این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ متعدد پالیسی اقدامات کی بدولت چینی معیشت نے ترقی کرتے ہوئے عام طور پر مستحکم نمو حاصل کی ہے جس سے مزید مثبت عوامل اکٹھے ہو رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ تیار مصنوعات کی صنعتی پیداوار، جو ایک اہم اقتصادی اشاریہ ہے، نومبر میں گزشتہ سال کےمقابلے میں 5.4 فیصد بڑھی جو بڑے پیمانے پر سازوسامان کوجدید بنانے اور اشیائے صرف کے تبادلہ پروگراموں کی وجہ سے مستحکم نمو ظاہر کرتی ہے۔

این بی ایس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آلات کے شعبے کی پیداوار میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 7.6 فیصد اضافہ ہوا جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں ایک فیصد پوائنٹ زیادہ ہے جو مجموعی صنعتی پیداوار کی نمو کا تقریباً نصف حصہ ہے۔

پیداواری شعبے کے لئے پرچیزنگ منیجرز انڈیکس گزشتہ ماہ 50.3 پر رہا جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے اور مسلسل 5 ماہ کے سکڑاؤ کے بعد اکتوبر میں بڑھوتری کی طرف لوٹنے کے بعد دوسری بار 50 کی بوم یا بسٹ لائن کو عبور کیا۔

ترجمان نے کہا کہ 2024 کے پہلے 11 ماہ میں ملک کے فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری گزشتہ سال کےمقابلے میں 3.3 فیصد اضافے کے ساتھ 465کھرب 83ارب 90کروڑ یوآن (تقریباً 64کھرب 80ارب امریکی ڈالر) رہی۔

ترجمان نے کہا کہ نومبر میں چین کی صارف اشیاء کی خوردہ فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 3 فیصد اضافے کے ساتھ   43 کھرب 80ارب یوآن تک پہنچ گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشیائے صرف کے تبادلے کے پروگرام کے موثر ہونے کے ساتھ ملکی آلات اور آڈیو ویژول آلات، فرنیچر، آٹوموبائلز ، تعمیراتی اور سجاوٹ کے سامان کی خوردہ فروخت میں بالترتیب  22.2 فیصد، 10.5 فیصد، 6.6 فیصد اور 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔

این بی ایس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر میں چین کے سروس پروڈکشن انڈیکس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.1 فیصد اضافہ ہوا۔ انفارمیشن ٹرانسمیشن، سافٹ ویئر اور آئی ٹی سروسز کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ سال کےمقابلے میں 9.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے مقابلے میں لیزنگ اور کاروباری خدمات میں 9.3 فیصد اضافہ ہوا، اس کے بعد مالیاتی شعبے میں 8.8 فیصد اضافہ ہوا۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ چین کی اقتصادی ترقی کا معیار مسلسل بہتر ہو رہا ہے۔ پہلے 11 ماہ میں ہائی ٹیک پیداواری صنعت  کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی عرصے کے دوران ترقی کی رفتار نے مجموعی صنعتی پیداوار کو 3.2 فیصد پوائنٹس سے پیچھے چھوڑ دیا۔

صرف نومبر میں ملک میں توانائی کی نئی گاڑیوں، صنعتی روبوٹس اور انٹیگریٹڈ سرکٹ مصنوعات کی پیداوار میں بالترتیب 51.1 فیصد، 29.3 فیصد اور 8.7 فیصد اضافہ ہوا، جو ملک کی ہمہ جہت ماحول دوست  منتقلی کے اہم روشن مقامات کے طور پر کام کرتے ہیں۔

تاہم  فو نے یہ بھی ذکر کیا کہ بین الاقوامی ماحول پیچیدہ اور مشکلات سے بھرپور ہے۔

اگلے مرحلے کے لئے  بحالی کو مزید فروغ دینے، ڈھانچے کو بہتر بنانے اور اعلیٰ معیار کی معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مختلف پالیسیوں کو کافی اور موثر طریقے سے نافذ کیا جانا چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!