ہوہوت(شِنہوا)چین نے اپنے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے سابق عہدیدار لی جیان پھنگ کو بدعنوانی، رشوت ستانی،سرکاری فنڈز کے غلط استعمال اورمجرمانہ گروہ کے ساتھ ملی بھگت کے جرائم ثابت ہونے پر سزائے موت دے دی۔
لی جیان پھنگ جو کہ ہوہوت اقتصادی و ٹیکنالوجیکل ترقیاتی زون کی پارٹی ورکنگ کمیٹی کے سابق سیکرٹری تھے کو ابتدائی طور پر ستمبر 2022 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی اور اگست 2024 میں اپیل پر سزا برقرار رکھی گئی۔
سپریم پیپلز کورٹ کی منظوری کے بعد اسے منگل کے روز پھانسی دی گئی جس پر اندرونی منگولیا کی عدالت نے عملدرآمد کرایا۔
