پاکستان کے محمد آصف نے آئی بی ایس ایف سنوکر ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
مسقط میں کھیلے جانیوالے ورلڈ کپ میں محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو 0-3 سے شکست دی۔
محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی پترا کو شکست دی تھی جبکہ محمد حسنین اختر کو مسلسل دو میچز جیتنے کے بعد تیسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
حسنین کو تیسرے گروپ میچ میں ایران کے علی گراگوزلو نے 1-3 سے شکست دی، ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے پلیئر اسجد اقبال نے بھی دونوں میچ جیت لیے ہیں۔




