اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجی 20 کوانصاف کے لئے عالمی اقتصادی نظم و نسق کی قیادت...

جی 20 کوانصاف کے لئے عالمی اقتصادی نظم و نسق کی قیادت کرنی چاہئے

چین ہمیشہ عالمی نظم و نسق کے نظام کو بہتر بنانے اور ترقی پزیر ممالک کی نمائندگی اور آواز بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر تا رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) جی 20 کے 19ویں سربراہ اجلاس کے لیے دنیا کے رہنما برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جمع ہورہےہیں اور یہ لمحہ ایک زیادہ منصفانہ، پائیدار اور مجموعی عالمی برادری کی تخلیق کی جانب فیصلہ کن اقدامات کا تقاضا کرتا ہے۔

اس سربراہی اجلاس کا موضوع ”منصفانہ اور پائیدار  دنیا کی تعمیر”ہےجو عالمی اقتصادی نظم و نسق کو نئے سرے سے مرتب کرنے اور پائیدار و مجموعی ترقی کی جانب ایک راہ متعین کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

جی 20 کا اثر و رسوخ بے مثال ہے۔ یہ عالمی جی ڈی پی کا تقریباً 85 فیصد ہونے کے ساتھ بین الاقوامی تجارت کا 75 فیصد سے زائد  ہےاور دنیا کی دو تہائی آبادی کی نمائندگی کرتا ہے۔ جی 20 کے پاس اقتصادی وزن اور تنوع دونوں موجود ہیں جو دنیا کو فوری طور پر درکار تبدیلیاں لانے کے لیے ضروری ہیں۔

یہ سربراہ اجلاس افریقی یونین کو ایک مکمل رکن کے طور پر شامل  کرنے کے بعد  جی 20 رہنماؤں کا پہلا اجتماع ہے یہ ایک تاریخی سنگ میل ہے جس نےعالمی جنوب کی آواز کو مضبوط کیاہے۔

تاہم صرف شمولیت کافی نہیں ہے۔ جی 20 کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ افریقی یونین اور وسیع تر عالمی جنوب کی آواز نہ صرف سنی جائے بلکہ اسے ٹھوس اثر و رسوخ میں بھی تبدیل کیا جائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!