منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلفجی کے چینی سفارت خانے میں اوپن ڈے تقر یب کا انعقاد

فجی کے چینی سفارت خانے میں اوپن ڈے تقر یب کا انعقاد

فجی کے سووا میں چینی سفارت خانے کی اوپن ڈے تقریب میں فجی کے دو طالب علم دیکھے جاسکتے ۔ (شِنہوا)

سووا (شِنہوا) فجی میں چینی سفارت خانے نے ایک مقامی پرائمری اسکول کے تقریباً 100 طلبا اور اساتذہ کو اپنی پہلی اوپن ڈے تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا جس کا مقصد چینی ثقافت کو فروغ دینا اور چین ۔فجی عوامی تبادلے کا فروغ تھا۔

تقریب کے دوران طلبا نے کچھ چینی رقص پیش کئے اور فجی میں چائنہ ثقافتی مرکز اور یونیورسٹی آف ساؤتھ پیسیفک کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ نے کلاسیکی موسیقی اور مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا۔

وہ دیگر روایتی چینی ثقافت سے بھی لطف اندوز  ہوئےاور خطاطی سمیت کاغذ سے مختلف اشیا بنانے کا فن بھی سیکھا۔

فجی میں چینی سفیر ژوجیان نے کہا کہ نوجوان نسل موجودہ اور مستقبل میں چین۔ فجی دوستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایک سابق اسکول ٹیچر کی حیثیت سے ژاؤ نے کہا کہ ان کا دل ہمیشہ بچوں پر مرکوز رہا ہے۔

انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ سفارت خانہ فجی میں زندگی کے تمام شعبوں خاص طور پر مقامی طلبا کے لیے باقاعدگی سے کھلا رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان حقیقی چین سے متعلق آگاہی حاصل کرسکیں۔

اسکول کے پرنسپل نیوری کاما نے کہا کہ اس تاریخی دورے سے ان کے ملک میں چین سے متعلق بچوں کے علم میں مزید اضافہ ہوگا۔ وہ پرامید ہیں کہ فجی مستقبل میں چینی زبان کو اپنے اسکول کے نصاب کا حصہ بنائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!