اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور برازیل ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے لئے مل...

چین اور برازیل ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے لئے مل کر کام کریں، چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ پیرو کے لیما کنونشن سینٹر میں 31 ویں ایپیک سربراہ اجلاس کے دوران ” دورحاضر کی ذمہ داریاں نبھانے اور مشترکہ طور پر ایشیا بحر الکاہل کی ترقی کا فروغ ” کے عنوان سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ریوڈی جینرو (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ دنیا کے دو بڑے ترقی پذیر ممالک کی حیثیت سے چین اور برازیل کو تاریخی فرائض اور ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے ملکر کام کر نا چا ہئے۔

دونوں مما لک کو  تعاون سے عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور ایک ایسے عالمی حکمرانی نظام کے فروغ کے لیے مل کر بھی کام کرنا چا ہئے جو شفاف اور زیادہ مساوی ہو۔

اتوار کو برازیل کے میڈیا ادارے فولہا ڈی ایس پولو میں شائع شدہ صدر شی کے ایک دستخط شدہ مضمون کے مطابق دونوں ممالک کو عالمی امن، استحکام اور مشترکہ ترقی میں اپنا منفرد کردار ادا کرنا چاہئے۔

شی کا یہ مضمون”وسیع سمندروں پر پھیلی دوستی، ایک روشن مشترکہ مستقبل کی طرف سفر” کے عنوان سے ان کے ریو ڈی جنیرو میں جی 20 رہنماؤں کے 19 ویں سربراہ اجلاس اور برازیل کے سرکاری دورے کے موقع پر شائع ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!