چینی صدر شی جن پھنگ 16 ویں جی 20 سربراہ اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک چین کے دارالحکومت بیجنگ میں خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) دنیا کی بڑی معیشتوں کا نمائندہ گروپ جی 20 آج کے دور میں عالمی اقتصادی بحرانوں اور غیر یقینی صورت حال میں ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
جی 20 کے منفرد کردار کو گہرائی سے سمجھتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے ہمیشہ اس کی مشترکہ کوششوں کی حمایت کی ہے تاکہ ایک ہی کشتی میں سوار ہونےکے جذبے کے تحت رکن ممالک مل کر اپنی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ جی 20 کے تمام ارکان کو بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر بڑے ملک ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں قبول کرنی چاہئیں، تمام قوموں کی ترقی کو فروغ دینے، پوری انسانیت کی فلاح و بہبود کو بہتر بنا نے اور دنیا کی مجموعی پیشرفت کو آگے بڑھانے کے لئے ایک مثال قائم کرنی چاہئے۔
اب جبکہ شی جن پھنگ برازیل میں 19ویں جی 20 سربراہ اجلاس میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں تو عالمی برادری دیکھنا چاہتی ہے کہ وہ آج کی دنیا کو پریشان کرنےوالی عظیم غیر یقینی صورت حال سے کیسے نمٹیں گے اور خاص طور پر چین سب کے لئے بہتر مستقبل کی تعمیر بارے کون سے حل تجویز کرے گا۔
