اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایف اے او کے صدر دفتر میں قائم خوراک اور زراعت میوزیم میں ایک گائیڈ لوگوں کو بریف کر رہا ہے۔(شِنہوا)
روم(شِنہوا)روم میں اقوام متحدہ کے اداروں کے لئے عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مشن کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔
چین نے اپریل 1973 میں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) میں اپنی قانونی نشست بحال کی اور 1982 میں اقوام متحدہ کے خوراک اور زراعت سے متعلق اداروں کے لئے باضابطہ طور پر اپنا مستقل مشن قائم کیا۔
2020 میں اس نمائندگی کو سفارتی سطح تک ترقی دی گئی تھی۔ اگست 2025 میں باضابطہ طور پر اس کو روم میں اقوام متحدہ کے اداروں کے لئے مستقل مشن کا درجہ دیا گیا۔
خوراک اور زراعت کے لئے اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسیوں میں ایف اے او، ورلڈ فوڈ پروگرام اور بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی شامل ہیں، ان سب کے صدر دفاتر اٹلی کے دارالحکومت روم میں واقع ہیں۔
